ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکرگزار ہوں،عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے نام ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکرگزار ہوں۔
ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک جانے کا ارادہ نہیں کیونکہ باہر میری جائیداد ہے کاروبار ہے نہ ہی بینک اکاؤنٹ ہے۔ مزید لکھا کہ موقع ملا تو ملک کے شمالی علاقوں میں چھٹیاں گزاروں گا جو پوری دنیا میں میری پسندیدہ جگہ ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کرلیے۔ پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) میں ڈالے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد 226 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لسٹیں ایئرپورٹس پرامیگریشن حکام کو فراہم کردی گئیں، پولیس،نیب اورمحکمہ اینٹی کرپشن کےمراسلوں پر نام لسٹ میں ڈالے گئے، نوفلائی لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ افراد کو ایک دفعہ بیرون ملک جانے کیلئے بھی وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی۔