عمران خان نے پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی پریس کانفرنسز دباؤکانتیجہ ہیں،عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے دھڑادھڑ ساتھ چھوڑنے سے پریشان کے باعث سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کو تحلیل کرنے کی مبینہ کوششیں روکنے کی درخواست کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی پریس کانفرنسز کو دباؤ کا نتیجہ قرار دے ڈالا۔ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کو کالعدم قرار دینے اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات نہ چلانے کی بھی استدعا کردی۔

حامد خان ایڈووکیٹ کےذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خوف اور گرفتاریوں کے ذریعے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو علیحدگی پر مجبور کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ ماضی میں اس حوالے سے اہم فیصلے صادر کر چکی ، پی ٹی آئی کو تحلیل کرنےکی کوششیں کالعدم قرار دی جائیں۔ عدالت گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنےکا حکم دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کور کمانڈر ہاؤس لاہور دراصل جناح ہاؤس اور قانونی طور پر سویلین عمارت ہے۔ اس پر حملے کے مبینہ ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل خلاف قانون ہے، سویلین افراد کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکا جائے ۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کو بھی کالعدم قرار دے۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Spokesman Supreme Court

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div