کیپٹل ہل حملہ، سرغنہ کو 18 سال قید کی سزا
اسٹیورٹ رہوڈز امریکا کی دائیں بازو کی تنظیم اوتھ کیپرز ملیشیا کا بانی ہے
امریکا کے کیپٹل ہل حملے کے سرغنہ کو بغاوت کی سازش میں اٹھارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسٹیورٹ رہوڈز امریکا کی دائیں بازو کی تنظیم اوتھ کیپرز ملیشیا کا بانی ہے۔
تنظیم کے ارکان پر مسلح بغاوت کی منصوبہ بندی اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کے الزامات ہیں۔
پولیس کے مطابق چھ جنوری دو ہزار اکیس کو کیپیٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
تبولا
Tabool ads will show in this div