امریکا کا انتخابات کو نقصان پہنچانے والے بنگلا دیشیوں کیلئے ویزوں پر پابندی کا اعلان

انتخابات کے عمل میں غیر قانونی طریقوں یا مداخلت کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائینگے، وزارت خارجہ بنگلا دیش

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بعض بنگلہ دیشی حکام کے لیے ویزے محدود کر دیئے جائیں گے کیونکہ ان کی وجہ سے عام انتخابات متاثر ہو سکتے ہیں اور انتشار کے خدشات بھی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ آزاد، شفاف اور پرامن قومی انتخابات چاہتا ہے اور انتہائی منقسم معاشرے میں حکومت یا اپوزیشن کے حامیوں کو نشانہ بنائیں گے۔ میں نئی پالیسی کا اعلان بنگلا دیش میں جمہوریت کے فروغ کی خواہش رکھنے والوں کی حمایت کے طور پر کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے موجودہ یا سابق حکومتی حکام، سیاستدان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ اور سکیورٹی سروسز کے عہدیدار متاثر ہو سکتے ہیں۔ جن کو جمہوری انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار یا اس میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔ آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد سب کی ذمہ داری ہے جن میں سیاسی جماعتیں، ووٹرز، حکومت، سکیورٹی فورسز، سول سوسائٹی اور میڈیا شامل ہیں۔

بنگلا دیشی رد عمل

اُدھر رائٹرز کے مطابق بنگلا دیش کی وزارتِ خارجہ نے جواب میں کہا ہے کہ حکومت انتخابات کے عمل میں غیر قانونی طریقوں یا مداخلت کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ انتخابی عمل کی سخت نگرانی کی جائے گی اور اس میں الیکشن کمیشن کے منظور کردہ بین الاقوامی مبصرین بھی شامل ہوں گے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ کمیشن مکمل آزادی، ساکھ اور کارکردگی کے ساتھ اپنے امور انجام دینے کی صلاحیت برقرار رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں اگلے برس جنوری میں انتخابات منعقد ہوں گے اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں پہلے سے ہی بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div