سردار ایاز صادق کے بھائی کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ آمین
دوسری طرف وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے سردار ایاز صادق کے بھائی سردار محمود صادق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے سردار ایاز صادق اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔وزیر داخلہ نے سوگوران کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
اُدھر صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے سردار ایاز صادق کے بھائی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔