ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.49 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، سٹیٹ بینک
<p>File photo</p>

File photo

ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے کی بڑی کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے 13 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.49 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق خراب سیاسی صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ اگر عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں ملکی کرنسی کی بحالی کا سفر شروع ہو جائے گا اس کے بعد دیگر پلیٹ فارم سے بھی پاکستان کو اربوں ڈالر ملنے متوقع ہے۔

US dollars

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div