تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرکے ملک بھر میں فراہمی یقینی بنائی، خرم دستگیر

پاکستان کی ترقی سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا ہورہی ہے جسے ملک بھر میں سپلائی کیا جارہا ہے، ہم پاکستان کی ترقی سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ آج تھر مٹیاری نیشنل ٹرانسمیشن نظام کا افتتاح کروں گا، 220 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کو بہت کم وقت میں مکمل کیا گیا، این ٹی ڈی سی اور دیگر ٹیموں کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے نکلنے والا کوئلہ سستی بجلی پیدا کررہا ہے، تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرکے اس کی ملک بھر میں تیز ترین ترسیل بھی یقینی بنائی، سندھ سے نکلنے والا کوئلہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکلات کے سامنے سرینڈر نہیں کیا، ہم نے 9 اور 10 مئی کو فتنے کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے، ہم پاکستان کی ترقی سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

coal power plant

Khurram Dastagir

Thar coal

SINDH COAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div