روسی تیل آنے سے قیمتیں اور مہنگائی کم ہوگی، مصدق ملک
رواں سال کے آخر تک انرجی سیکیورٹی سے متعلق جامع منصوبہ بندی کرینگے
مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی تیل آنے سے پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی کم ہوگی۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے توانائی میں اضافہ کرنا ہے، روس سے تیل کی بات کی، شفاف طریقے سے ڈیل ہوئی، روسی تیل آنے سے پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی میں کمی ہوگی۔
مزید جانیے : پاکستان کیلئے روسی پیٹرول کا پہلا جہاز رواں ہفتے عمان پہنچے گا، مصدق ملک
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے جیسے ہو جہاں سے ہو سستا تیل لے آئیں، توانائی کیلئے رواں سال کے آخر تک ہم جامع منصوبہ بندی کریں گے، انرجی سیکیورٹی کا جامع منصوبہ بھی بنایا جائے گا۔
وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ تمام جی سی سی ممالک سے محبت ہے، محبت کے رشتے کو تجارت کا راستہ بھی بنانا چاہتے ہیں۔
پاکستان
Crude Oil
mussadiq malik
RUSSIAN OIL AND GAS
تبولا
Tabool ads will show in this div