اسٹار کڈز سےضرورت سے زیادہ امیدیں لگائی جاتیں ہیں ،عنزیلہ عباسی
شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی عنزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ شوبز شخصیات کی بیٹی ہونا فائدے مند بھی ہے۔تاہم لوگ میرا موزانہ میری والدہ سے کرتے ہیں۔
سما کے مارننگ شو صبح کا سما مدیحہ کے ساتھ میں جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی شرکت کی۔ شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے عنزیلہ سے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اسٹار کڈز پر بے حد پریشر ہوتا ہے؟
عنزیلہ نے کہا کہ بالکل. کیونکہ میری پوری فیملی ہی آرٹس اورکریٹیو میں ہے تو عمومی طور پر یہی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ توقع ہوتی ہے کہ اگر میری فیملی شوبز سے وابستہ ہے تو یقینا میں بھی اداکاری یا گلوکاری میں بہترین ہونگی۔ انہوں کہ کہا کہ جتنی زیادہ توقعات لگائی جاتیں ہیں اس سے ایک اداکار کو یہ ڈر ہوتا ہے کہ اگر وہ اس پر پورا نہ اترے ۔ اسی لیے خوف بڑھ جاتا ہے کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوا ہےکہ میں اپنا بہترین کرتی ہوں۔ لیکن آخر میں یہی سننے کو ملتا ہے کہ آپ نے کام اچھا کیا لیکن جویریہ بہترین ہیں۔ عنزیلہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ میری والدہ کا کام بہت اچھا ہے۔ اس سے یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم نے اتنی محنت کی ہوتی ہے لیکن ہمارا موازنہ کیا جاتا ہے تو پھر ہماری اتنی محنت کہاں جاتی ہے؟
عنزیلہ نے شوبز میں اقرابا پروری کے متعلق کہا کہ اس سے ہمیں صرف موقع ملتا ہے لیکن باقی سب کام ہمارے اپنے ہوتے ہیں کہ ہم کتنا بہتر کام لوگوں کو دیکھا سکیں یا ان کے معیار پر پورا اتر سکیں۔
پروگرام میں عنزیلہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔