ملتان: سابق رکن پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

دو بار رکن اسمبلی رہا ہوں، پارٹی ٹکٹ واپس کرتا ہوں، جاوید اختر انصاری
May 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔ کہتے ہیں کہ دو بار رکن اسمبلی رہا ہوں، پی ٹی آئی چھوڑنے اور پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی کی پرتشدد پالیسی کیخلاف پارٹی چھوڑنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے اور پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 2 بار رکن اسمبلی رہا ہوں، ہم نے 2011ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، بہت سے دوست جو شہر سے باہر ہیں، ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، دوستوں کی مشاورت سے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

جاوید اختر انصاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا اس سے تکلیف ہوئی، واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں وہ کام کریں گے جس میں ملک کی بہتری ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بشمول شیریں مزاری، عامر کیانی، امین اسلم، فواد چوہدری کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنماء 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر گرفتاری کے بعد پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARRESTED

PTI MULTAN

JAVED AKHTAR ANSARI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div