عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم کا فرسٹ لک جاری

راکی اور رانی کی پریم کہانی فلم کے پوسٹرز جاری

نئی آنے والی بالی وڈ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پوسٹر جاری،فلم 28 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

نئی آنے والی بھارتی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں بالی وڈ کے سپر اسٹارز عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ۔. فلم کو کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے کی اینیورسری کے موقع پر یلیز کیا جارہا ہے۔

راکی اوررانی کی پریم کہانی کی کاسٹ میں رنویر اور عالیہ بھٹ کے علاوہ دھرمیندر، جیا بچن، شبانہ اعظمی شامل ہیں۔

کرن جوہر 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم اے دل ہے مشکل کے 7 برس بعد راکی اور رانی کی پریم کہانی میں ہدایات کاری دے رہے ہیں۔ کرن جوہر نے بطور ہدایت کار 1998 میں فلم کچھ کچھ ہوتا ہے سے ڈیبیو کیا۔ انہوں نے کبھی خوشی کبھی غم، اسٹوڈنٹ آف دی ائیر، مائی نیم از خان جیسی بلاک باسٹر فلموں کی ہدایات دیں۔ بالی وڈ کی انڈسٹری میں کرن جوہر کے 25 برس مکمل ہونے کی اینیورسی کے موقع پر یعنی 28 جولائی کو ان کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

بالی وڈ رپورٹس کے مطابق اس فلم کی عکس بندی رواں سال کی شروعات میں ہی مکمل کر لی گئی تھی۔

Ranveer Singh

Alia bhatt

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div