ضلع خیبر؛تیراہ میر درہ میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3پولیس اہلکارزخمی
پولیو ٹیم محفوظ رہی،ملزمان فرار، سکیورٹی فورسز کاعلاقے میں سرچ آپریشن جاری
ضلع خیبرکےعلاقہ تیراہ میر درہ میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔
پولیس و سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔
KPK
kpk police
Polio Team Attack
تبولا
Tabool ads will show in this div