اسٹیبلشمنٹ نے ملک پرایک پارٹی کا بوجھ اتارکرتیرہ پارٹیوں کا ڈال دیا،سراج الحق

سیاسی جماعتیں بھی ہوش کے ناخن لیں،سب کو ایک دفعہ پھر ڈائیلاگ کا مشورہ دیتا ہوں،بیان
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک پرایک پارٹی کا بوجھ اتارکرتیرہ پارٹیوں کا بوجھ ڈال دیا۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا،سیاسی جماعتیں بھی ہوش کے ناخن لیں،سب کو ایک دفعہ پھر ڈائیلاگ کا مشورہ دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک پرایک پارٹی کا بوجھ اتارکرتیرہ پارٹیوں کا بوجھ ڈال دیا،کتنی دیر تک مصنوعی آکسیجن سے نظام چلایا جائے گا۔

امیر جماعت اسلام نے کہا کہ ملک بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا پڑے گا،عوام کو آنے والے یوم آزادی پر اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان پر قومی مشاورت کا آغاز کیا جائے،ژوب خودکش حملے کی تحقیقات سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے۔

SIRAJ UL HAQ

political parties

establishment

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div