ایشیا کپ کے کچھ میچز پاکستان کو مل جائیں تو بڑی کامیابی ہے، وہاب ریاض

بھارت کے ساتھ جو بات چل رہی ہے اسے حکومت تک ہی رہنے دیں، میڈیا سے گفتگو
<p>File photo</p>

File photo

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کے مشیر برائے سپورٹس وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اگر ایشیا کپ کے کچھ میچز پاکستان کو مل جائیں تو بہت بڑی کامیابی ہے، بھارت کے ساتھ جو بات چل رہی ہے اسے حکومت تک ہی رہنے دیں۔

پنک گیمز سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین اتھلیٹ سے ہمیشہ سوال ہوتا تھا ان کے لیے کیا کررہے ہیں، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو سفیر کے طور پر مدعو کیا، ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ جون چار روز کا ہوگا، پہلی خواتین کے لیے مرتبہ پنک گیم کا آغاز کررہے ہیں۔

مشیر برائے سپورٹس نے کہا کہ 7سو سے زاہد اتھلیٹ ہوں گی، نشتر سپورٹس کمپلیکس میں انعقاد ہوگا ، 7 اقسام کی گیمیں ہیں ،فلیڈ لائیٹ میچ بھی ہوں گے۔ مختلف جامعات سے مختلف خواتین اتھلیٹ بھی لین گے۔ چاردن کے اس ایونٹ کو بھر پور بنائیں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ خواتین کے لیے کھیلوں کی سیریز ہوگی جس کا پہلا فیز پنک گیمز ہےایشیا کپ پر بڑا مسئلہ پیدا کیا گیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے کچھ میچز بھی مل جائیں تو بہت بڑی کامیابی ہے، انہیں پاکستان میں بھی آکر میچ کھیلنے چاہیے، انڈیا کے ساتھ جو بات چل رہی ہے اسےحکومت تک ہی رہنے دیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایشیا کپ میں کوئی مسائل پیدا ہوں، ایشیا کپ اسی لیے بھی ضروری ہے اب تک ہماری کھلاڑیوں نے ٹی 20 کھیلے ہیں۔

asia cup 2023

wahabriaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div