30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،اسحاق ڈار
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔
اسلام آباد میں ایف بی آر کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسےگزرہا ہے،2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھا،اوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہے،ہماری معیشت تیزی سےبہتری کی جانب گامزن ہے،ہم نےمل کرپاکستان کودوبارہ24 ویں معیشت بناناہے۔
انہوں نےکہاچینی بینکوں نے2ارب ڈالرہمیں واپس کردیئے،اورہم نےساڑھے5ارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کیے،آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیےتھی،ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیرونی فنانسنگ کا ہے اوراس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو ایل سیز جیسے مسائل کا سامنا ہے مگر انشاء اللہ اس مسئلہ کا مل کرحل نکالیں گے۔
انہون نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی ٹیم مسلسل محنت کررہی ہے اورکئی سالوں کے بعد حسابات جاریہ کے کھاتوں میں بہتری آئی ہے، اپریل میں حسابات جاریہ کے کھاتے سرپلس ہوگئے تھے۔اس معاملے میں سٹیٹ بینک کی ٹیم بھی ہماری معاونت کررہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیرخزانہ نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کومحصولات میں اضافہ کیلئے اپنی تجاویز دینا چاہئیے، ہمیں بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ان مسائل میں ہماراکوئی قصورنہیں ہے تاہم ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کاسلسلہ جاری ہے۔
اسحاق ڈار نےکہا کہ آئی ایم ایف معاہدےکےحوالےسےہماری ٹیم نےکام مکمل کرلیا،2013 میں پاکستان کوڈکلیئرکیاگیاتھاکہ ڈیفالٹ کرےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔