عثمان خان ترکئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

ہم کسی پارٹی میں نہیں اپنے گھر واپس آئے ہیں، قیادت کا شکر گزار ہوں، پریس کانفرنس
May 24, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عثمان ترکئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی نے کہا کہ ہم کسی پارٹی میں نہیں اپنے گھر واپس آئے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر قیادت کا شکر گزار ہوں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کیلئے جدوجہد کی۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کو صرف اپنی اور بیگم کی فکر ہے، عمران خان نے دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑایا لیکن خود پلستر جیب میں لیے پھرتے رہے۔

PTI

IMRAN KHAN

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

Usman Khan Tarakai

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div