شاہ محمود قریشی دوبارہ 15 روز کے لیے نظر بند

اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیے جانے والے پی ٹی آئی رہنما کی نظری بندی کا نوٹیفکیشن جاری

وائس چیئرمین پی ٹی ائی شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لئے جانے کے بعد پندرہ روز کیلئے دوبارہ نظربند کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹیفیکیشن کر دیا ۔

شاہ محمود قریشی کو منگل کی شام ہائی کورٹ کی جانب سے نظربندی کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا ، اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر تین سے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ۔

رات گئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

نظربندی کی منظوری سی پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر دی گئی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div