نادیہ خان میری اسکول اور کالج فیلو ہے ، سعدیہ امام

شوبز کی دونوں شخصیات کا تعلق راولپنڈی سے ہے

نادیہ خان اور سعدیہ امام کا تعلق ایک ہی شہر،ایک اسکول، ایک کالج اور ایک ہی علاقے سے ہے۔

سما کے مارننگ شو صبح کا سما مدیحہ کے ساتھ سعدیہ امام اور نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ ان دونوں کا تعلق ایک ہی شہر سے ہے۔ شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے جب سعدیہ امام سے نادیہ خان کی تین اچھی باتیں پوچھیں تو سعدیہ امام نے کہا کہ نادیہ کمال ہیں ۔ ساتھ ہی سعدیہ نے کہا اسی لیے نہیں کہ یہ پنڈی وال ہے ۔ جس پر مدیحہ نے کہا کہ آپ دونوں کا تعلق کیا پنڈی سے ہے؟ نادیہ نے اس کے جواب میں کہا کہ ہم دونوں کا اسکول اور کالج بھی ایک ہی تھا ، بلکہ ہماری رہائش بھی قریب ہی تھی۔ سعدیہ نے اپنے کالج کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نادیہ ابھی سے نہیں بلکہ کالج کے دنوں میں بھی کمال تھیں وہ کالج کی جان مانی جاتیں تھیں کیونکہ یہ بہت باتیں کرنے والی تھی اور بہت اچھا اسپورٹس کھیلتی تھی ، ساتھ ہی سعدیہ نے کہا اب نہیں پتہ کہ اب وہ اسپورٹس کی پریکٹس کرتیں ہیں یا نہیں جس پر نادیہ نے کہا کہ اب کہاں؟

سعدیہ نے کہا کہ یہ اچھی میزبان ہیں ، باہر سے چاہیے جتنی باتیں کرئے لیکن اس کا دل بہت نرم ہے۔ سعدیہ نے کہا کہ جب نادیہ دبئی میں بھی شوز کرتی تھی تو شو کے بعد میں اس کو کال کرکے پوچھتی کہ دل کی بڑھاس نکال لی کیا؟

سعدیہ نے نادیہ کی دوستی میں کہا کہ آج کل نادیہ کو ایک دورہ پڑا ہوا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ اس کے دور کے لوگوں سے وہ ملے جلے بات چیت کرئے اور سب کو ساتھ رکھے۔ سعدیہ نے بتایا کہ یہ ہر بار نئے ٹرینڈ کو متعارف کرتی ہے اور آہستہ آہستہ سب کو اس میں شامل کر لیتی ہے۔

Nadia Khan

SADIA IMAM

Subh Ka Samaa Madeha Kay Sath

Madeha Navi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div