غیر یقینی سیاسی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی
ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور صبح کے وقت ہی 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کا یہ تسلسل 200 پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔
تاہم دوپہر بارہ بجے کے قریب تک جانےوالی تیزی کی یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور ٹریڈنگ میں آہستہ آہستہ مندی کے آثار آنے لگے۔
رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 18.02 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41117.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.04 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 3لاکھ 19 ہزار 317 شیئرز کا لین دین ہوا۔