پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کون کون خیرباد کہہ گیا

عمران خان کی گرفتاری کے بعد عسکری تنصیبات پر حملے اور پرتشدد مظاہرے کئے گئے

پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنماء پارٹی کو چھوڑ گئے جبکہ کچھ سیاستدانوں نے سیاست کو ہی خیر باد کہہ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس لاہور (جناح ہاؤس) سمیت عسکری تنصیبات اور نجی املاک پر حملے کئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عسکری تنصیبات اور نجی املاک پر حملے کرنیوالوں کیخلاف آئین کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے اور فوجی عدالتوں میں کیسز چلانے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ ملک میں نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جارہیں، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حمل کرنیوالوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائی جائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے عدالت کی جانب سے ضمانت کی منظوری اور رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ زیر حراست ہونے کی وجہ سے ان واقعات سے لاعلم تھے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو اس سے زیادہ سخت ردعمل آئے گا۔

سابق وزیراعظم نے تاحال 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور ریاستی اداروں پر حملوں کی کھل کر مذمت نہیں کی۔

پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والوں میں ڈاکٹر شیریں مزاری جیسی قدآور شخصیات بھی شامل ہیں جو لاتعداد پریس کانفرنسوں اور ٹاک شوز میں پارٹی پالیسیوں کے دفاع میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے تقریباً تمام سیاستدانوں نے پارٹی سے جانے کی ذاتی وجوہات بیان کی ہیں لیکن ان تمام افراد نے مجموعی طور پر 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور مسلح افواج کو عظیم قرار دیا۔

سماء ڈیجیٹل نے ایسے تمام افراد کی فہرست تیار کی ہے جنہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی یا سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹ: اس فہرست میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے، جسے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

PTI

ImranKhan

IMRAN KHAN

IMRAN KHAN ARRESTED

JINNAH HOUSE LAHORE ATTACK

Attack on GHQ Gate

GHQ Rawalpindi

MAY 9 RIOTS

CORPS COMMANDER HOUSE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div