ملک قیوم حسام اور سید غلام شاہ نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
رہنما تحریک انصاف ملک قیوم حسام نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا جبکہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ نے بھی پارٹی رکنیت سے استعفی دیدیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران ملک قیوم نے علی امین گنڈاپور کے مقابلے میں سٹی ون سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ ملک قیوم جے یو آٸی چھوڑ کر پی ٹی آٸی میں شامل ہوٸے تھے۔
ملک قیوم نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بھائی کےلئے سیٹ اس لئے چھوڑی تھی کہ اگر میں جیت بھی جاتا تو ڈیرہ کے کام یہ نا کرنے دیتے، ملک قیوم جے یو آٸی چھوڑ کر پی ٹی آٸی میں شامل ہوٸے تھے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ نے اپنے عہدے اور پارٹی رکنیت سے استعفی دیدیا، سید غلام شاہ نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق وڈیو بیان جاری کردیا۔ سید غلام شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔