فواد خان نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کا جشن کہاں منایا؟

فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان کی سالگرہ میں شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی

پاکستان کی مقبول ترین اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کی سالگرہ تھائی لینڈ میں منائی گئی جہاں شوبز کے اس جوڑے کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ڈیسٹینشن ویڈنگ کے بارے میں تو یقینا آپ واقف ہونگے اوراگر سالگرہ کا وینیو بھی ایسا ہی خوبصورت ہو تو ۔ پاکستان کےمقبول ترین اداکارفواد خان نے اپنی اہلیہ صدف فواد کی سالگرہ کا جشن بھی خوب انداز میں منایا۔ سالگرہ کو منانے کے لیے فواد اور صدف پہنچے فوکٹ تھائی لینڈ۔ اس برتھ ڈے کو منانے کے لیے فواد کے دیرنیہ دوست احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان ، بلال مقصود ، فیصل کپاڈیہ، عمارہ حکمت ، نینا کاشف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شوبز کے ان ستاروں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صدف فواد کی سالگرہ کی ان تصاویر کو بھی شیئر کیا۔

اس سے قبل 2021 میں دبئی میں فواد خان کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس سالگرہ پر بھی فیصل کپاڈیہ ان کی اہلیہ سیما کپاڈیہ، محب مرزا ، صنم سعید ، عاصم رضا ، عمارہ حکمت اور بلال لاشاری سمیت دیگر شریک ہوئے۔

Pakistani cinema

FAWAD KHAN

AHMAD ALI BUTT

birthday bash

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div