شمالی وزیرستان: دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت4افراد شہید،2زخمی
زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں چیک پوسٹ کےقریب دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ایک ہی جگہ تیار ہونے کا انکشاف
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ہنگو میں دہشتگردوں نے ایک نجی کمپنی پر حملہ کرکے 2 سیکیورٹی گارڈ اور چار ایف سی اہلکاروں کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق ہنگو میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایک نجی کمپنی پر حملہ کرکے 2 سیکیورٹی گارڈز اور 4 ایف سی اہلکاروں کو شہید کردیا۔
terrorist attacks
north waziristan
تبولا
Tabool ads will show in this div