کانز فلم فیسٹیول میں احتجاج کا انوکھا طریقہ، ماڈل نے نقلی خون خود پر پھینک دیا

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے یوکرائن کے جھنڈے کے رنگ کا لباس زیب تن کیا

یواکرائنی سوشل میڈیا انفلوئنسرایلونا چرنوبائی ( Ilona Chernobai ) کانز کے ریڈ کارپٹ پراپنے ملک کے حق میں اجتجاج کرتی دکھائی دیں۔

کانز فلمی میلے میں جہاں دنیا بھر کی نگاہیں موجود ہیں۔جہاں اس فلم فیسٹیول میں ریڈکارپٹ لکز کو ڈسکس کیا جاتا ہے اس کے بارے میں بات چیت کی جاتی ہے۔ وہیں اس میلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یوکرائن سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے ملک میں جاری جنگ کی جانب دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کے لیے انوکھا احتجاج کیا۔

ایلونا چرنوبائی نامی خاتون ریڈکارپٹ پر پیلے اور نیلے رنگ کے لباس زیب تن کیے پہنچیں۔ جہاں کیمروں نے ان کا تعاقب شروع کیا اور انکی تصاویر لی جانے لگی تو خاتون نے اپنے لباس میں سے نقلی خون کی تھیلیوں سے اپنے سر پر خون پھینکا۔

اسی دوران سیکیورٹی حکام نے اس خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم اس کے باوجود بھی وہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے احتجاج کو دنیا بھر میں ریکارڈ کرانے میں کامیاب ہوگئیں۔

cannes

Cannes World Film Festival

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div