آصف درانی افغانستان کے لیے پاکستانی نمائندہ خصوصی مقرر

وہ کابل، تہران اور ابو ظہبی میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی سربراہی کر چکے ہیں
<p>File photo</p>

File photo

آصف درانی کو افغانستان کے لیے پاکستان کا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سفیر ریٹائرڈ آصف درانی کو افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے،

خیال رہے کہ آصف درانی اس سے قبل کابل، تہران اور ابو ظہبی میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی سربراہی کر چکے ہیں۔

آصف درانی کے افغانستان میں نمائندہ مقرر ہونے سے قبل یہ عہدہ محمد صادق کے پاس تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان ماضی کے برعکس اب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں نہیں ہے لیکن افغان طالبان اب بھی بات چیت پر بضد ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے چین پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان کالعدم ٹی ٹی پی سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آصف درانی سے قبل ان کے پیشرو سفیر محمد صادق مارچ میں مستعفی ہو گئے تھے۔ صادق جنہوں نے کابل میں پاکستان کے سفیر کے طور پر کام کیا، افغان امن کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کیا لیکن کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی مخالفت کی۔

صادق 2018ء میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں بھی اہم شخصیت تھے۔ وہ ایک ایسے وقت میں مستعفی ہوئے جب پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نمٹنے کے لیے افغان طالبان پر زور دے رہا تھا، جس نے حالیہ مہینوں میں ملک کے اندر دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

محمد صادق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں کابل جانے والے وفد کا حصہ تھے جہاں پاکستان نے نہ صرف کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے بلکہ عبوری حکومت سے دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کرنے کو بھی کہا۔

محمد صادق نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی مخالفت کی جب اگست 2021ء میں افغان طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان نے امن عمل کا آغاز کیا۔ خیال کیا جاتا تھا کہ انہوں نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کرنے والے وفد کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔

وہ ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے خلاف تھا اور اس کے بجائے افغان طالبان کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کے حق میں تھا۔

پاک فوج کی کمان میں تبدیلی اور جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کے بعد، جو افغان پالیسی کے معمار کے طور پر جانے جاتے تھے جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا تصور کیا جاتا تھا، پاکستان نے اس نقطہ نظر کو ترک کر دیا۔

پاکستان

افغانستان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div