25 مئی کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

جعلی خبروں کو پھیلانا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، وزارت اطلاعات ٹویٹ

وزارت اطلاعات و نشریات نے 25 مئی کو عام تعطیل کے حوالے سے میڈیا کے مختلف حصوں میں گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن کی تردید کی۔

وزارت اطلاعات نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جعلی خبروں کو پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین بھی ہے۔ غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ جعلی خبروں کو مسترد کریں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div