پاکستان کیساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، سعودی سفیر

اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں شاندار تعلقات قائم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں پر شاندار تعلقات ہیں۔

وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے سفیر کو آئندہ بجٹ میں ملک میں معاشی خوشحالی لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے اقتصادی اور مالیاتی حوالے سے پاکستان کی گرانقدر حمایت پر سعودی سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدت تعلقات کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div