فزیکل سکروٹنی کو ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

اپنے نوعیت کے پہلے اقدام کی مدد سے حقیقی فعال کلبز کو پی ایف ایف الیکشن میں ووٹنگ کا حق حاصل ہوسکے گا، سعود ہاشمی

پی ایف ایف نے فیفا کی منظوری سے فزیکل سکروٹنی کو ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نارملائزیشن کمیٹی کے رکن سعود ہاشمی کے مطابق اپنے نوعیت کے پہلے اقدام کی مدد سے حقیقی طور پر فعال کلبز کو پی ایف ایف الیکشن میں ووٹنگ کا حق حاصل ہوسکے گا،ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے راﺅنڈ میں فزیکل سکروٹنی کا عمل جاری رکھنے سے فیفا کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے مطابق صاف اور شفاف انتخابی عمل جلد سے جلد مکمل کرنے میں بھی مدد ملے گی،4سے زائد کلبز رکھنے والے 140ڈسٹرکٹس میں سے ہفتہ وار 6تا 8میں چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا،پہلے راﺅنڈ کے میچز کا دورانیہ کم ہوگا۔

سعود ہاشمی کے مطابق ایک ہاف 25 منٹ پر مشتمل ہوگا، نتیجہ خیز بنانے کیلئے پنالٹی شوٹس بھی لگائے جائیں گے، دوسرے میں میچز معمول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال کنیکٹ سسٹم کی مدد سے کلبز کے معاملے فیفا رولز کی پاسداری میں مدد ملے گی،پاکستان فٹبال کنیکٹ ٹیم اور میچ کمشنر سکروٹنی پروٹوکول پر نظر رکھیں گے،2سکروٹنی آفیسرز میچز دیکھتے ہوئے ہر کلب کے بارے میں اپنی رپورٹ دیں گے، حتمی فیصلہ سکروٹنی کمیٹی ریکارڈز،دستاویزات، سکروٹنی کمیٹی، میچ کمشنرز اور ریفریز کی روشنی میں کرے گی۔

سعود ہاشمی نے کہا کہ پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کیلئے صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے،اس کیلئے حقیقی کلبز کو ان کا جائز مقام دینے کی ضرورت ہے، ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ اور سکروٹنی کے عمل سے ہمیں فیفا کی روح کے مطابق فٹبال سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div