امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششیں قابل تحسین ہیں، وزیراعظم

شہباز شریف کی کالعدم تنظیم بی این اے کے بانی گلزار امام شمبے کو پکڑنے پر اہل پاکستان کو مبارکباد
<p>File photo</p>

File photo

وزیراعظم شہباز شریف نے کالعدم تنظیم بی این اے کے بانی اور سربراہ و ہائی پروفائل عسکریت پسند لیڈروں میں سے ایک گلزار امام شمبے کو پکڑنے پر اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی بحالی کے لئے سکیورٹی فورسز کی انتھک کوششیں قابل تحسین ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی، اپنی نوعیت کی پہلی اور مختلف جغرافیائی مقامات پر مشتمل، انتہائی پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشنز کو بڑی نفاست کے ساتھ انجام دینے پر قوم کی طرف سے خصوصی ستائش کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان امن اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ کا اختتام پاکستان زندہ باد سے کیا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div