جیولین تھرو: ارشد ندیم عالمی رینکنگ میں 5ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب
بھارت کے نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر آگئے
پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئے، بھارت کی نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ورلڈ ایتھلیٹکس نے مینز جیولین تھرو کی عالمی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے ارشد ندیم اولمپکس میں شاندار کارکردگی کی بدولت ٹاپ 5 میں شامل ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا 1455 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ نمبر ون بن گئے، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس 22 پوائنٹس کی تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کی جاری فہرست کے مطابق چیک ری پبلک کے جیکوب وادلے تیسرے اور جرمنی کے جولین ویبر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے ارشد ندیم بھی جیولین تھرو کی عالمی رینکنگ میں 1306 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
Arshad Nadeem
تبولا
Tabool ads will show in this div