قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا لنکا پر یمیئرلیگ سے معاہدہ

لنکا پریمیئر لیگ 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈول ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا لنکا پر یمیئرلیگ سے معاہدہ ہوگیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق بابرایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرزکی فہرست میں شامل ہیں، کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق براہ راست معاہدہ کرنےوالوں میں سری لنکا کے سرکردہ کرکٹرز بھی شامل ہیں جبکہ ڈیوڈملر، میتھیوویڈ، شکیب الحسن، تبریزشمسی نے بھی براہ راست معاہدہ کیا۔

خیال رہے کہ لنکاپریمیئرلیگ کےلیےکھلاڑیوں کی آکشن11جون کو ہوگی جبکہ لنکا پریمیئر لیگ 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈول ہے۔

Babar Azam

t20 cricket

Lanka Premier League

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div