تحریک انصاف دور کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا گیا
اشتہارات کی مد میں خزانے کوایک ارب 30 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگانے کا انکشاف
تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں اشتہارات کی مد میں خزانے کو ایک ارب 30 کروڑ کا ٹیکہ لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی بینک منیجر، پرائیوٹ کمپنی اور محکمہ اطلاعات کے افسرملوث ہیں۔ ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف محکموں کی جانب سے اشتہارات کی رقم غیرمتعلقہ افراد کودی گئی، ڈائریکٹراشتہارات طلبی کے باوجود ریکارڈ پیش کرنے سے انکاری ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ سے رقم ادائیگوں کا متعلقہ ریکارڈ بھی غائب ہے۔
fia
PTI
KP governor
تبولا
Tabool ads will show in this div