تیز رفتار ٹرک وائٹ ہاؤس سے متصل عمارت میں گھس گیا

ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس

واشنگٹن میں ایک ٹرک وائٹ ہاؤس سے متصل عمارت کی حفاظتی باڑ توڑتا ہوا اندر گھس گیا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹ سروس نے قریبی ہوٹل خالی کروالیا جبکہ علاقے کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا۔

واشگٹن میں پیر کی رات ایک ٹرک وائٹ ہاؤس سے متصل لافائیت اسکوائر کی حفاظتی باڑ سے ٹکراگیا، سیکرٹ سروس پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کے فوراً بعد قریبی ’’ہے ایڈم‘‘ ہوٹل خالی کروالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ریموٹ کنٹرول روبوٹ سے ٹرک کا معائنہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی باڑ سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور نے دوسری بار بھی باڑ کو جان بوجھ کر ٹکر ماری، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

USA

WHITE HOUSE

AMERICA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div