ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ
بیرون ملک ووٹنگ چوبیس مئی تک جاری رہے گی
ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ،بیرون ملک ووٹنگ چوبیس مئی تک جاری رہے گی۔
امریکا،لندن سمیت یورپ بھر میں ووٹنگ جاری ہے۔پاکستان، چین، کرغزستان، ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو گئی۔پاکستان سے بیلٹ پیپرز آج ترکیہ پہنچ جائیں گے۔
کویت، پولینڈ، شمالی مقدونیہ، کوسوو، لتھوانیا، ایسٹونیا اورازبکستان میں بھی ووٹنگ ختم ہوگئی۔ جو لوگ کسٹم گیٹس پرووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔وہ اٹھائیس مئی تک ووٹ ڈال سکیں گے۔
پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہنے والے سینان اوعان نے گزشتہ روز صدرطیب اردون کی حمایت کا اعلان کردیا۔
TURKEY ELECTION
election today
Turkey elections 2023
Tayyeb Erdogan
تبولا
Tabool ads will show in this div