پی ٹی آئی الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہے، شفقت محمود
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا ہےکہ دو قسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کررہے ہیں، ایک وہ جن کو ہم نے ٹکٹ نہیں دی اور دوسرے وہ جو پریشر برداشت نہیں کررہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب ملکر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں پی ٹی آئی الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس جنھوں نے بھی جلایا وہ جرم ہے، لیکن پرامن احتجاج جرم نہیں ہے۔
ٹویٹر سپیس پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے میری جماعت نے کور کمانڈر کا گھر جلایا۔ دو تین چیزیں اور بتائی جا رہی ہیں ہماری پارٹی نے جلائی ہیں۔ اس حملے کی بھی انکوائری نہیں ہوئی۔ جلاؤ گھیراؤ جرم ہے، ریڈیو پاکستان یا کور کمانڈر ہاؤس جنھوں نے بھی جلایا وہ جرم ہے، لیکن پرامن احتجاج جرم نہیں ہے۔