مالاکنڈ: تحصیل درگئی میں نامعلوم افراد کی وین پر فائرنگ سے3 افراد جاں بحق

لیویز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، ملزمان فرار،گرفتاری کی سرتوڑ کوششیں جاری
May 22, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے نواحی علاقے گھڑی عثمانی خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے سوزوکی وین پر آندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے ۔

افسوس ناک واقعہ تحصیل درگئی کے نواحی علاقے گھڑی عثمانی خیل میں اوس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے سوزوکی وین کو نشانہ بنایا مسلح افراد نے آندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے جن میں باپ بیٹا اورڈرائیورشامل ہیں ۔

واقعے کے بعد لیویزاورریسکیو کے دستے جائے وقوع پہنچ گئے اورلاشیں درگئی اسپتال منتقل کی۔

دوسری جانب مالاکنڈ لیویز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی سرتوڑ کوششیں کی آخری اطلاعات کے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

MALAKAND

Unknown persons Firing

3 people died

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div