پشاور میں بھتہ خوری میں ملوث تین دہشت گرد گرفتار
محمد اسامہ، شیروان اور کلیم اللّٰہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی
پشاور میں سی ٹی ڈی نے بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث تین دیشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
پشاور میں محکمہ انسد دہشت گردی نے کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے۔۔
سی ٹی ڈی کے مطابق محمد اسامہ، شیروان اور کلیم اللّٰہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گرد پشاور میں بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی نے بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کو انسد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے تمام دہشت گردوں کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔
تبولا
Tabool ads will show in this div