وزیراعظم نے 34 ویں نیشنل گیمزکا افتتاح کردیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف 34 ویں قومی مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف لاہور سے ایک روزہ دورے پرکوئٹہ کے لئے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے کھیلوں کے 34 ویں قومی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 19سال بعد نیشنل گیمز کوئٹہ میں ہو رہی ہے، تاریخی شہرمیں کھیلوں کا انعقادقومی یکجہتی اورملک سے محبت کا عظیم شاہکارہے، قوم کےنوجوانوں میں بےپناہ صلاحیتیں ہیں، اس کو بروئےکارلاکرہرمیدان میں کامیابی سمیٹ سکتےہیں۔
انہوں نے کہا آپ پاکستان کانام ستاروں تک لےجاسکتےہیں بشرطیہ کہ آپ کو مواقع ملیں، ماضی میں ہماری حکومت نےملک میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے، سکول بنائےکھیلوں کےمیدان سجائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کھیلوں کےمیدان میں بھی حکومت جتنے وسائل آپ کے قدموں میں نچھاور کرسکی کم ہیں، وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے نوجوان صحتمند اور تواناہوں۔