فرحان سعید نے میرے ہمسفر ڈرامے کے گانے کے بول عروہ کے نام کر دیے

فرحان سعید اور عروہ حسین کی نئی تصویر پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا

شوبز کی مقبول ترین جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین کی اس عید پر ایک ساتھ تصاویر نے دونوں کے مداحوں کو خوش کردیا۔ شوبز جوڑی کے فینز کو ان دونوں کی ایک ساتھ نئی تصاویر کا انتظار تھا۔

مقبول ترین ڈرامے میرے ہمسفر میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس ڈرامے کے او ایس ٹی سانگ دل یہ میرا تیرے دل سے جا ملا ہے کو بے حد پسند کیا گیا۔ اب طویل انتظار کے بعد فرحان سعید نے اپنی اہلیہ عروہ حسین کے نام ڈرامے کے گانے کے یہ بول کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی فرحان نے اپنی اور عروہ کہ تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کردیا۔

ایک طویل عرصے تک پاکستان کی اس شوبز جوڑی کی علیحدگی سے متلعق افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کرتیں رہیں۔ تاہم تین سال کے طویل انتظار کے بعد یہ قیاس آرائیاں اس وقت غلط ثابت ہوئیں جب اس عید پر فرحان اور عروہ نے ایک ساتھ لی جانے والی تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

Showbiz Couple

Urwa Hocane

Farhan Saeed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div