ٹائیگر اِز بیک، سلمان خان ٹائیگر 3 کے سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد صحت یاب
ٹائیگر 3 کے سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹائیگر زخمی ہے۔
بالی وڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ٹائیگر 3 کی عکس بندی جاری ہے کہ اسی دوران فلم کے ہیرواور بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کو اپنے زخمی ہونے کے حوالے سے ایک بری خبر دی۔
انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کی تصویر میں سلمان خان کا چہرہ تو دوسری جانب تھا تاہم ان کے کمر پر پٹی بندھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ جس پر کیپشن لکھا تھا کہ جب آپ سوچ رہے ہوں کہ آپ نے دنیا کا بوجھ اپنے کاندھے پر اٹھا رکھا ہے ۔ اس نے کہا کہ دنیا کو چھوڑو 5 کلو کا ڈمبل اٹھا کردکھاؤ ۔ ساتھ ہی لکھا تھا ٹائیگر زخمی ہے ۔
اب سلمان خان نے ایک تازہ ترین تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی صحت یابی سے متعلق خبر دی اور لکھا کہ بہت ہوگیا۔
سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 جو کہ ٹائیگر کا تیسرا سیکوئل ہے اس کے متعلق ریلز کی حتمی تاریخ تو سامنے نہیں آئی۔ تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم دیوالی کے موقع پر یعنی نومبر کے دوسرے ہفتے ریلیز کی جاسکتی ہے۔