بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے ٹوئٹر سے سوال پوچھ لیا
بھارتی اداکارہ دیا مرزا کو بھی ٹوئٹر کی پالیسی سے اختلاف، لکھا کہ 2010 سے تصدیق شدہ اکاونٹ ہے اس کے باوجود بھی بلیو ٹک نہیں ملا۔
بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ 2010 سے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔ اکاؤنٹس پر تصدیق شدہ ٹک غائب ہونے سے پہلے سبسکرپشن کے باوجود بھی ان کے اکاؤنٹ میں ابھی تک بلیو ٹک نہیں ،کیوں؟ سبسکرائبر ہونے کے باوجود بھی۔
اس ٹوئٹ پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے اور ساتھ ہی مشورے بھی دیئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ نے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی ہے تو بلیو ٹک کو دوبارہ ظاہر ہونے میں ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگے گا۔
جس پر دیا نے جواب دیا کہ انہوں نے پروفائل پکچر تبدیل نہیں کی۔
ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ٹوئٹر صارفین کی تصدیق اور تصدیق کے لیے فیس لے رہا ہے۔ جب کہ وہ ایسا کرنے کے پابند ہیں اور یہ بھی شرمناک ہے کہ وہ کس طرح ایسے صارفین کو محروم کرتے ہیں جو اپنے پلیٹ فارم کی قدر بڑھاتے ہیں اور معاشرے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں ۔
ایک صارف نے دیا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ میرے خیال سے آپ کا ٹیلنٹ اور کام ہی آپ کو دیا مرزا بناتا ہے ناکہ ٹوئٹر کا بلیو ٹک
بھارتی اداکارہ دیا مرزا اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کافی ایکٹیو ہیں اور وہ اپنی ذاتی تصاویر کے علاوہ سماجی جنگلی حیات اورماحولیاتی مسائل پر بات کرتی رہتی ہیں۔
دیا مرزا کی ٹوئٹر پر فولورز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے۔