سری نگر میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد پر کشمیری سراپا احتجاج
کشمیریوں نے فوجی تسلط اور جبری پابندیوں کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کا انعقاد مسترد کردیا۔
آل پارٹیزحریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے عالمی برادری کو اُس کے بھولے ہوئے وعدے یاد دلا دئیے۔
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورماورائے عدالت قتل عام کا حساب لینے کا مطالبہ کردیا۔اس موقع پر حمید لون کا کہنا تھا کہ کشمیری قائدین کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ سے زائد فوج کی چھاؤنی میں پرامن ماحول کا تاثرنہیں دیا جاسکتا۔
عبدالمتین شیخ نے کہا بھارت کو بھی ہم یہ بتانا چاہا رہے ہیں کہ اپنی نوشتہ دیوار پڑھ لے وہ صرف طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر میں موجود ھے جی 20 کرنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔