اداکارہ آمنہ الیاس مداحوں کو نئے پراجیکٹ میں حیران کرنے کو تیار

وہ 25 مئی سے دریا کی بیٹی کے نام سے تھیٹر پلے میں ڈیبیو کرینگے
<p>Instagram/
aamnailyas</p>

Instagram/ aamnailyas

ماڈلنگ ، فلم اور ڈرامے کے بعد اب پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس تھیٹر پلے میں لائیو پرفارمنس کرتیں دکھائی دیں گی، دریا کی بیٹی کے نام سے تھیٹر پلے ان کا ڈیبیو ہے۔

آمنہ الیاس کامیاب اداکاری،ماڈلنگ کیئریر کے بعد اب دکھائی دیں گی تھیٹر کے اسٹیج پر۔ جہاں وہ سندھ لوک کہانی کا مشہور کردار ماروی کے روپ میں دکھائی دیں گی ۔ تاہم یہ ماڈرن دور کی ماروی ہے جس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور وہ اپنے لوگوں کی بھلائی اور فلاح کے لیے آواز اٹھاتی ہے۔ آمنہ کے نئے آنے والے تھیٹر پلے کا نام دریا کی بیٹی یا The River’s Daughter رکھا گیا ہے۔ جس میں ان کے ساتھ عمر کا کردار تھیٹر کے مشہور آرٹسٹ فواد خان ادا کررہے ہیں۔ اس تھیٹر پلے میں شیما کرمانی بھی پرفارم کریں گی۔

اس تھیٹر پلے کی کہانی ان دریا کے باسیوں کی ہے جنکی زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس سے ماحول کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس تھیٹر پلے کو برٹش کونسل اور انسان کلچر کلب کے اشتراک سے پیش کیا جارہا ہے۔ دریا کی بیٹی تھیٹر پلے کی ہدایات دی ہیں کلثوم آفتاب نے ، جبکہ اریب اظہر نے اس اسٹیج پلے کو لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ اس تھیٹر پلے کو دیکھنے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔ ڈرامے کو دیکھنے کے لیے آل ون پروڈکشن کی ویب سائٹ سے اپنے نام کا اندارج کروا کر اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تھیٹر پلے 25 مئی سے 31 مئی تک نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی میں اسٹیج کیا جائیگا۔

آمنہ کے ایکٹنگ کیئریرمیں ڈرمواں کے علاوہ ، زندہ بھاگ اور باجی جیسی مقبول ترین اورکامیاب فلمیں شامل ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ اداکارہ کی نئی آنے والی فلموں میں گنجل اور مستانی شامل ہیں۔ اس تھیٹر پلے سے قبل 2020 میں آمنہ الیاس حسینہ معین کا مقبول ترین ڈرامے پر مبنی تھیٹر پلے ان کہی میں ثنا کا کردار ادا کرنا تھا ۔ تاہم وہ تھیٹر پلے کوویڈ اور حسینہ معین کے انتقال کی وجہ سے نہ ہوسکا۔

theatre

Pakistani drama

Amna Ilyas

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div