گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ میوزک سے وابستہ رہوں ، شفقت امانت علی

گھر والے چاہتے تھے کہ مجھے کسٹم میں لگوا دیں یا پولیس میں ، شفقت امانت علی

پاکستان کے نامورکلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ وہ میوزک انڈسٹری سے وابستہ ہو۔

سما کے پروگرام حد کر دی میں پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی مہمان بنے۔ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب نے پوچھا کہ آپ کے مطابق کہ میوزک ہی آپ کی زندگی کا اصل مقصد ہے ۔

جس پر شفقت امانت علی نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر والے ان کے حوالے سے نہیں چاہتے تھے کہ میں میوزک سے وابستہ رہوں ۔ شفقت امانت علی نے بتایا کہ ان کے بڑوں کی خواہش تھی کہ وہ کسٹم میں نوکری کریں یا پولیس کو جوائن کریں یا اسکو کسی اور پروفیشن کا حصہ بنیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے گھروالوں کا خیال تھا کہ میں میوزک میں اچھا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی میں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی ، ایسا نہیں کہ میں گھر والوں سے باغی تھا مگر میرے اندر یہ تھا کہ میں یہی کرنا چاہتا ہوں۔

music

shafqat amanat ali

momin Saqib

Had Kar Di

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div