منیب بٹ کے بعد علی رحمان خان خواجہ سرا کے کردار میں نظر آئیں گے
پاکستانی اداکارعلی رحمان خان پہلی مرتبہ خواجہ سرا کا کردارنبھاتے دکھائی دیں گے۔ نئے آنے والے ڈرامے گرو کی ہدایات بلاول حسین عباسی نے دیں۔
علی رحمان خان کا نیا آنے والا ڈرامے گروجس میں وہ خواجہ سرا کے کردار کو ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ ڈرامے کی کہانی انٹرسیکس یا خواجہ سرا کے حوالے سے حساس موضوع پرمبنی ہے۔ گرو کے حوالے بنا ڈائیلاگ کے چند ٹیزرزکو ڈرامے کی پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا۔ جس میں علی رحمان خان سمیت ژالے سرحدی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ٹیزر میں علی رحمان کو ایک اسپتال سے بچے کو لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔
گرو میں علی رحمان خان کے علاوہ ، حراخان ، عمر عالم ، محسن اعجاز ، عرفان موتی والا اور ژالے سرحدی سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ڈرامے کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے شازیہ وجاہت نے لکھا کہ میرے دوست علی رحمان خان تم پر فخر ہے کہ مشکل ترین اور چیلنچنگ کردار کو نبھایا۔ جس کو ادا کرنے کے لیے دوسرے کئی مرتبہ سوچتے ہیں ۔ ساتھ ہی شازیہ نے ڈرامے کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ انٹر سیکس کے بارے میں ایک دلچسپ اسٹوری۔ ہم میں سے سب ہی اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اس سے قبل منیب بٹ نے سر راہ ڈرامے میں ایک خواجہ سرا کا کردار نبھایا۔ جس کو پسندیدگی کے علاوہ خاصا تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔