شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا گیا

دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،حکام
May 22, 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے گاؤں موسکی اور گاؤں حسوخیل میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکولوں کو بموں سے تباہ کردیا۔ پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

حکام کے مطابق دونوں تباہ شدہ سکول گاؤں حسوخیل میں گورنمنٹ گرلز سکول حافظ اباد اور گاؤں موسکی میں گورنمنٹ گرلز سکول ڈاکٹر نور جنت گل کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ ضلعی حکام کے مطابق دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

terrorist attacks

north waziristan

kpk police

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div