تیسرا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے اے کو شکست دیدی

قاسم اکرم کی فتح گر اننگز، شاہنواز دھانی کے چار شکار،
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان شاہینز نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے اے کو ڈی ایل اے کے تحت 5 رنز کے ساتھ شکست دیدی۔ قاسم اکرم مرد میدان قرار پائے۔

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 278 رنز بنائے، سین ولیمز 59 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، قومی ٹیم کے طرف سے شاہنواز دھانی نے چار شکار کیے، عامر جمال کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 46.5 اوورز 263 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا جس کے بعد پاکستان کو پانچ رنز کے ساتھ ڈیتھ ورتھ لوئس فاتح قرار دیا گیا۔

قاسم اکرم نے 40 گیندوں پر 57 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، حسیب اللہ خان 49 رنز بنا کر چلتے بنے، زمبابوے کی طرف سے چتارا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

تیسرے میچ میں ٹیم تین تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ۔ کپتان عمران بٹ ۔ مہران ممتاز اور میرحمزہ کی جگہ عمیر بن یوسف ۔ قاسم اکرم اور محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ قیادت کی ذمہ داری حسین طلعت نے سنبھالی ۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div