9مئی واقعات، مقدمات فوجی کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت میں چلائے جائیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے اوپر خود کش حملے کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات فوجی کی بجائے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی مسئلے کا حل نہیں عوام امن چاہتے ہیں ،ژوب جلسے سے قبل عوام نے محبت میں استقبال کیا عین اسی وقت دھماکہ ہو گیا ہمیں کوئی تھریٹ نہیں تھا، حکومت نے تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا ، ایک شہری کی حیثیت سے میں اور عوام جاننا چاہتے ہیں کہ مجھ پر خود کش حملہ کس نے اور کیوں کروایا
سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ڈٰی ایم، پی ٹی آئی کی لڑائی ، آئنی، معاشی اور سیاسی بحران ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں پاکستان کے حالات پر چائنا نے بھی مذاکرات کا مشورہ دیا ہے،اختیار عوام کو دیا جائے ، اگست میں الیکشن کروا کر حکومت نئی قیادت کو دیی جائے نو مئی کے واقعات کی پی ٹی آئی کی قیادت نے بھی مذمت کی ہے ملوث افراد کے خلاف فوجی عدالتوں کی بجائے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں
سراج الحق کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے بلوچستان کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں تو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے حوالے مشاورت کریں،بلوچستان کے دانشور اور باصلاحیت افراد پاکستان کے لئے فکر مند ہیں