متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے نئے قوانین سے متعلق انتباہ جاری
متحدہ عرب امارات کے حکام نے آن لائن بدسلوکی پر سخت سزاؤں سے خبردارکردیا۔
متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے آن لائن کسی پر بھی بہتان لگانے پر جرمانے اورممکنہ جیل کی سزا کی یاد دہانی جاری کی ہے،جس میں عوام کو آن لائن غصے کا اظہار کرنے یا دوسروں کی توہین کرنے کے لیے گندی زبان استعمال کرنے کے خطرات کے بارے میں یاد دلایا گیا ہے۔
کیا یو اے ای نے پاکستان کے 24 شہروں کے لوگوں کیلیے وزٹ ویزوں پر پابندی لگادی؟
متحدہ عرب امارات میں کسی انفارمیشن نیٹ ورک،جس میں سوشل میڈیا یا میسجنگ سروسز جیسے واٹس ایپ شامل ہیں، ان پر کسی کو گالی دینا غیر قانونی ہے۔
حکام کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہےکہ قصوروار پائے جانے والے افراد کو جیل اور 5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ قوانین آن لائن پلیٹ فارمز کے غلط استعمال سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ہیں،جن میں بد تہذیبی میں ملوثت پبلک سیکٹر کے ملازمین یا عوامی خدمت انجام دینے کے لیے تفویض کردہ کسی شخص کے خلاف کارروائیوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔