پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

ملک بھرمیں اب تک منکی پاکس کے کیسز کی تعداد چار ہو گئی
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والی خاتون میں خطرناک وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے کیسز کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

ترجمان پمز اسپتال اسلام آباد کے مطابق ، منکی پاکس سے متاثرہ انیس سالہ مریضہ کا آئسولیشن وارڈ میں علاج کیا جا رہا ہے ، اوران کی حالت تسلی بخش ہے ۔پاکستان میں اب تک جو چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ سبھی افراد بیرون ملک سے آئے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے جن دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی ان میں سے ایک کا پمز اسپتال میں ہی علاج ہوا جبکہ دوسرےکو اس کےگھر میں قرنطینہ کر دیا گیا اور وہ دونوں صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق منکی پاکس کا تیسرا کیس ایک خاتون کا تھا جو جانبر نہیں ہو سکی تھی ۔

HEALTH NEWS

monkeypox in pakistan

National Institutes of Health (NIH)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div